”فنے خان “ اور ” ملک “ کا ٹکراﺅ
بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریہ رائے بچن کی فلم ”فنے خان “ اور اداکار رشی کپور کی فلم ” ملک “ کا ا مسال 3اگست کو باکس آفس پر ٹکراﺅ ہو گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اتول مکرجی کی فلم ”فنے خان “ بیلجیئن فلم ”ایوری باڈی از فیمس“ کا ہندی ریمیک ہے جس میں اداکار انیل کپور اور ایشوریہ رائے بچن اور راج کمار راﺅ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکار انوبھو سنہاکی فلم” ملک “ میں اداکار رشی کپور اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔دونوں فلمیں رواں سال 3اگست کو اکٹھی ریلیز کی جائےں گی۔