Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

34سالہ برطانوی بٹ کوائن کا ارب پتی بن گیا

آکسفورڈ....  برطانیہ کا  34سالہ شخص  جو آکسفورڈ کا سابق گریجویٹ ہے بٹ کوائن کا ارب پتی بن چکا ہے۔ وہ ہانگ کانگ میں رہتا ہے ۔ اس نے 2014ء میں بٹ میکس کے نام سے کمپنی قائم کی تھی ۔اسکا کہناہے کہ ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم پر وہ 18،18گھنٹے تک کام کرتا رہا ہے۔  اس کے ادارے کا ٹرن اوور اس وقت 3.6بلین ڈالر ہے۔ جس سے اس نے بے پناہ دولت کمائی۔آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران اس کے پاس حساب اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین تھے۔ اس نے 2005ء میں گریجویشن کی اور اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ آئی بی ایم میں سافٹ ویئر انجینیئرکے طور پر بھی کام کرتا رہا ۔ اس کے بعد ایک اور ادارے میں ملازمت کی اور پھر جے پی مورگن کمپنی میں کام کے لئے ہانگ کانگ منتقل ہوا۔ بٹ میکس نامی کمپنی اس نے ایک امریکی ساتھی سیموئل ریڈ کیساتھ قائم کی تھی جو خود بھی کمپیوٹر پروگرامر ہے۔ اس نے کہا کہ شروع میں میں نے اس کمپنی کیلئے دن رات کام کیا۔ کئی مواقع تو ایسے آئے جب میں 18گھنٹے تک کام کررہا تھا۔ ہمارے پاس اتنی تھوڑی رقم  تھی کہ ہم نے اپنے مکان کے 2بیڈ روم کرائے  پر اٹھادیئے جبکہ ایک چھوٹے سے کمرے میں اس کمپنی کو قائم کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -خوراک ہاتھ سے کھلانے والی خاتون کو شارک نے زخمی کردیا

شیئر: