پرتگال میں کارک سے بنا ہوا اسمارٹ فون تیار
میڈرڈ .... پرتگال کی ایک کمپنی نے ایک ایسا اینڈرائڈ اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کا اوپری حصہ کارک کی مدد سے بنا ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ موبائل فون میں پلاسٹک ، دھات یا شیشے کی جگہ کارک کا استعمال کیا گیا ہے۔ پرتگال میں بننے والا یہ موبائل فون جلد ہی مارکیٹ میں آجائیگا۔ اس کا رنگ سیاہ اور ہلکا برائون ہے۔ اسکے لئے زیادہ تر خام مال چین سے خریدا گیا ہے۔اس بات کی تصدیق کرائی گئی کہ کارک کی وجہ سے اس میں بیکٹریا پیدا نہیں ہونگے جبکہ بیٹری کی تابکاری سے بچت ہوگی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ یہ موبائل پرتگال کو آئندہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید آگے لیجائیگا۔ ہم ایسی چیز مارکیٹ میں لانے پر یقین رکھتے تھے جو دوسروں سے مختلف ہو اور دوسروں کو استعما ل کرتے ہوئے بھی اچھا لگے۔ اسکی قیمت 187ڈالر سے 420ڈالر تک ہوگی۔