Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کو اور ایک اور جھٹکا‘ سینیٹر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا نقصان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینیٹر ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے سسر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری ہی نے انہیں پارٹی میں آنے پر راضی کیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ 5 جولائی کو تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
 
 

شیئر: