Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،نیب

 
اسلام آباد... قومی احتساب بیورونے وضا حتی بیان میں کہا ہے کہ نیب کا انتخابات سے پہلے کوئی تعلق تھا ور نہ اب ہے۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفرےق اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ نایب ایک قومی ادارہ ہے جو ایک شخص نہیں بلکہ پوری قوم کا ادارہ ہے ۔ میڈیا قومی اداروں کے بارے میں تضحیک آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے بجائے اداروں کو مضبوط اورمستحکم کرنے کے لئے ا پنا کردار ادا کرے جو کہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ 

شیئر: