انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور چارٹرڈ طیارے
کراچی ...سیاسی مہم میں تیزی آتے ہی سیاسی جماعتوں نے چارٹرڈ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی بکنگ کرالی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کی 2کمپنیوں نے انتخابی مہم کے لئے ہیلی کاپٹر محدود مدت کے لئے لیز پر حاصل کرلئے ۔انتخابی مہم کے لئے ہیلی کاپٹر اور نجی طیارے دستیاب ہیں ۔ چارٹر ڈ کمپنیوں نے زیادہ گنجائش والے ہیلی کاپٹر حاصل کئے ہیں ۔ کراچی ائیر پورٹ کی پارکنگ میں چارٹرڈ طیارے بھی کھڑے ہیں ۔ بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف،ن لیگ اور اے این پی نے ہیلی کاپٹر اور طیارے بک کرائے ہیں ۔