Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 اہم سیاسی شخصیات پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

اسلام آباد:  نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے دوران 18 اہم سیاسی رہنماؤں کو دہشت گرد کارروائیوں سے نشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف ہاو ہے کہ الیکشن 2018ء کے دوران 18 سیاسی شخصیات پر حملوں کا خطرہ ہے۔ حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق حساس اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی نے نیکٹا کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی کے حکام کے مطابق انتخابات کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لیے ’’تھرٹ الرٹ‘‘ موصول ہوئی ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ جن سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بھی شامل ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے پیپلز پارٹی کے خلاف متحد

شیئر: