انرجی ڈرنکس کے استعمال پر کویتی فنکارکا بیٹا اسپتال پہنچ گیا
ریاض... معروف کویتی فنکار طارق العلی نے واضح کیا کہ اسکا بیٹا سلطان کھیل کود کا شوقین ہے ۔ وہ چست رہنے کیلئے ہمیشہ انرجی ڈرنکس کا کثرت سے استعمال کرتا تھا۔ اسے بارہا روکا گیا مگر وہ سنتا نہیں تھا۔ کویتی فنکار کا کہناتھا کہ بالاخر اسکا بیٹا اچانک جسمانی طور پر ڈھیر ہوگیا اور اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انرجی ڈرنکس دل کا عارضہ لاحق کردیتی ہیں۔ بلڈ پریشر بڑھا دیتی ہیں اور اسکے نقصانات غیر معمولی ہیں۔