Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،سوئٹزر لینڈ آوٹ

 
سینٹ پیٹرز برگ: ناک آوٹ مرحلے کے آخری دن سویڈن نے سوئٹزر لینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنے لئے جگہ پکی کر لی ہے۔روس میں جاری 21ویں فیفا ورلڈ کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ سویڈن نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ کودباو میں رکھا اور کوئی گول نہیں کرنے دیا۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں سویڈن کے فورسبرگ نے کیا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میںپہنچ گئی ہے۔دوران میچ سوئس ٹیم نے اگرچہ گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل کئے رکھا اور سویڈش ٹیم کے گول پر حملے بھی زیادہ کیے لیکن ان کی تمام کاوشیں ناکام رہیں اور سویڈن نے ایک گول سے کامیابی حاصل کر لی۔

شیئر: