انگلینڈ اور سویڈن کوارٹر فائنل میں جانے کی کوشش کرینگے
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے 6ٹیمیں کامیاب ہو چکی ہیں جبکہ آخری 2ٹیموں کے تجربے،مہارت اور قسمت کاامتحان آج لیا جائے گا۔ آج 3جولائی کو پری کوارٹر فائنل مرحلے کے 2میچز کھیلے جائیں گے جو ناک آوٹ مرحلے کے آخری میچز ہوں گے۔ پہلا میچ سویڈن اور سوئٹزرلینڈکے درمیان ہو گا۔ یہ مقابلہ سینٹ پیٹرزبرگ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہو گا۔دوسرے اورناک آوٹ ایونٹ کے آخری مقابلے میں کولمبیا اورانگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے ہو گا اور اسپارٹک اسٹیڈیم ،ماسکومیں کھیلا جائے گا۔جیتنے والی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔