Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا فلپائن باسکٹ بال میچ میدان جنگ بن گیا

 
منیلا: فلپائنی دارالحکومت منیلا میں آسٹریلیا اور فلپائن کی باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کیلئے ہونے والا میچ میدان جنگ بن گیا جس کے دوران کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور دونوں جانب کے اسٹاف اور حامیوں کی اس میں شرکت سے صورتحال مزید بگڑ گئی ۔ کورٹ انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے بعد یہ جنگ ختم ہوگئی تاہم اس کی پاداش میں دونوں ٹیموں کے13کھلاڑیوں کو میچ سے باہر کردیا گیا ۔ اس کے بعد جب میچ مکمل کرایا گیا تو فلپائن کی جانب سے صرف3کھلاڑی کورٹ میں اتر سکے اور یہ میچ آسٹریلیا نے 89-53 کے بڑے مارجن سے جیت لیا ۔ ہنگامہ کھیل کے تیسرے کوارٹر میں فلپائنی کھلاڑی کی جانب سے مہمان ٹیم کے رکن کو ٹکر مار کر گرانے پر شروع ہوا جس کے بعد اس میں دونوں ٹیمیں کے ارکان اور وہاں موجود بعض سابق کھڑی بھی شامل ہو گئے ۔ ایک سابق کھلاڑی نے کرسی سے آسٹریلوی کھلاڑی کو نشانہ بنایا ۔ فلپائنی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے تماشائیوں نے بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جس سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی ۔ باسکٹ بال کی عالمی تنظیم نے واقع کی تحقیقات اور دونوں ٹیموں کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
 

شیئر: