Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی ترقی کے بغیر عظیم ملک کا خواب ادھورا رہے گا‘ عمران کان

کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز کراچی پہنچے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو عظیم بنانے کا خواب کراچی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں ملک ترقی کے سفر پر تھا، اس کے بعد ساری تباہی ہوتی گئی۔ ملک مقروض ہوتا گیا، ادارے تباہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا یہاں تک کہ بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے بعد کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کو پیرس بنانے کے دعوے دنیا کے سامنے کھل چکے ہیں۔ جتنی بے روزگاری اس وقت ملک میں ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔ پارٹی کے انتخابی امیدوار ہر گلی کوچے میں جائیں اور ریلیاں نکالیں۔ اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں۔ ہم آخری گیند تک لڑیں گے۔کراچی سے متعلق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے کہ کراچی کو کس طرح سے پانی فراہم کرنا ہے۔ اس بڑے شہر کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی میں بوندا باندی‘ شہریوں میں خوشی کی لہر

شیئر: