Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عکاظ میلے میں عمانی خنجر مقبول

طائف .... سلطنت عمان نے عکاظ میلہ 12میں اپنے دستکاروں کی مصنوعات اور عوامی طائفوں کے پروگرام پیش کرکے شائقین کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق عکاظ میلے کے شائقین عمانی خنجر کی صنعت پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ سلطنت عمان میں خنجر قومی علامت مانا جاتا ہے۔ یہ عمانی پرچم کے لوگو کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسکے ساتھ دو تلواریں بنی ہوتی ہیں۔ گزشتہ صدیوں کے دوران عمانی شہری خنجر کو مردانگی کی علامت مانتے رہے ہیں۔ عصر حاضر میں بھی انہوں نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔
 
 

شیئر: