Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کوجوہری پروگرام سے دستبرداری کیلئے ٹائم فریم نہیں دینگے،امریکہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اسکے جوہری پروگرام سے دستبرداری کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جائیگا ـ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرناروت نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بعض شخصیات شمالی کوریا کو جوہری پروگرام  سے دستبرداری کیلئے ٹائم فریم دے رہی ہیں تاہم امریکہ پیانگ یانگ کو ٹائم لائن دینے کے حق میں نہیں۔

شیئر: