Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کی واپسی کے لیے میانمارپردبائوڈالا جائے،گویتریس

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گویتریس نے گذشتہ برس وحشیانہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں میانمار سے ہجرت کرنے والے مفلوک الحال مسلمان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں قائم الخیزران پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران کیا۔یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت نے اپنے سخت گیر موقف میں کافی لچک دکھائی ہے اور اب وہاں کی حکومت کا اصل امتحان ہے کہ آیا وہ ان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کس حد تک موثر حکمت عملی وضع کرتی ہے۔

شیئر: