Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یار محمد رند کو مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت

 
اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دیدی ۔جمعرات کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کرد ئیے ۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسرنے یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی ایف آئی آر چھپانے اور غلط ڈگری بتانے پر مسترد کئے تھے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یار محمد رند نے پہلے خود کو ماسٹر ڈگری ہولڈر ظاہر کیا۔ کاغذات نامزدگی میں ایف اے کی ڈگری ظاہر کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ جس اینگل سے بھی دیکھیں کہیں نہ کہیں تو بدنیتی ہے۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم اے کی ڈگری جان بوجھ کر ظاہر نہیں کی کیونکہ ایم اے کی ڈگری شہادت العالمیہ سے لی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سن کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

شیئر: