Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی پناہ یا جلاوطنی والی بات نہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد... سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلاوطنی یا سیاسی پناہ والی کوئی بات نہیں ۔محمد نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور عدالتی فیصلے کا سامنا کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے روح رواں ہیں اس کی کمی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم پر اثر انداز ہو گی۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹی وی انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے ۔
مزید پڑھیں:نیب انتقامی کارروائیاں بند کرے،نواز شریف

شیئر: