Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے کبھی کسی مسلمان کو حج سے نہیں روکا، عرب لیگ

قاہرہ ۔۔۔۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان محمود عفیفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے فریضہ حج کو سیاسی رنگ دینے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ مملکت میں کبھی بھی کسی مسلمان کو حج پر آنے سے نہیں روکا۔ روکنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ وہ امسال فریضہ حج کی ادائیگی سے شامی شہریوں کو روکنے کے دعوے پر مشتمل گمراہ کن رپورٹ پر تبصرہ کررہے تھے۔ عرب لیگ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب حج موسم کی تیاریوں کے تحت امسال 18ہزار شامیوں کو حج کا موقع دیگا۔عرب لیگ نے مطالبہ کیا کہ نامعلوم ذرائع سے گردش کرنیوالی اطلاعات پر کا ن نہ دھرا جائے ۔ اس قسم کی ابلاغی رپورٹوں کا مقصد سیاسی ایجنڈے کی خدمت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں:- - - -قطر جانیوالوں کی تعداد میں 40فیصد کمی

شیئر: