رنویر نے 33بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے زندگی کی 33بہاریں دیکھ لیں۔ رنویر سنگھ 6جولائی 1985ءکو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2010ءمیں فلم ”بینڈ باجا بارات “ سے کیا جس سے انہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔اس کے بعد انہوں نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں ”لٹیرا“ ، ”غنڈے“، ”لیڈیز ورسز رکی بھل“، ”باجی راﺅ مستانی“ اور ”پدماوت“ شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔