گرے لسٹ ، معیشت پر فرق نہیں پڑیگا،علی جہانگیر
واشنگٹن... امریکہ میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیرصدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے ملکی معیشت پرکوئی فرق نہیں پڑیگا۔حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کو مزیدسخت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی ہے۔ غیرملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے ا نہوںنے کہاکہ گزشتہ چندسال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی مجموعی شرح نمو5.5 فیصد رہی۔اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کے حصول کی اہمیت کااعتراف کرتی ہے۔