فیفا ورلڈ کپ یا یورپی کپ!مسلسل چوتھی مرتبہ اعزاز یورپ جیتے گا
میڈرڈ: فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز میں یوراگوئے اور برازیل کی شکست کے بعد اسپین اور اٹلی کے اخبارات نے فیفا ورلڈ کپ کو ”یورپی کپ“ قرار دے دیا ۔ اب فیفا ورلڈ کپ میں صرف یورپ کی ٹیمیں ہی باقی رہ گئیں ۔ دیگر براعظموں کی ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں جبکہ فٹبال کا گڑھ کہلانے والے براعظم جنوبی امریکہ یا لاطینی امریکہ کی صرف 2ٹیمیں برازیل اور یوراگوئے ہی کوارٹر فائنلز میں پہنچ سکی تھیں جو باہر ہو گئی ہیں۔ انگلینڈ اور کروشیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سیمی فائنلز میں یورپی ٹیموں کی تعداد 4ہوگئی ہے جبکہ فرانس اور بیلجیئم پہلے ہی سیمی فائنل کوالیفائی کر چکی ہیں۔ یہ ورلڈ کپ بھی کوئی یورپی ٹیم ہی جیتے گی اور مسلسل چوتھی مرتبہ بھی یہ اعزاز یورپ کے پاس رہے گا ۔فیفا ورلڈ کپ2014 کا دفاعی چیمپیئن جرمنی تھا اس سے پہلے 2010میں اسپین اور 2006میں اٹلی نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔