Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ فائنل: میکسیکو اور پرتگال کے درمیان ہو گا!

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ میں ناک آوٹ مرحلے کا آغاز ہو گیا لیکن اس سے قبل ہی فائنل میں پہنچنے والی 2 ٹیموں کے ناموں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ عمدہ کارکردگی اور بہترین و باصلاحیت کھلاڑیوں کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ، بیلجیئم، فرانس اور برازیل کی ٹیموں کو ایونٹ جیتنے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی ٹیم نئی پیشگوئی کے تحت فائنل کا حصہ نہیں۔یہ پیشگوئی امریکہ کے مشہور کارٹون سمپسن نے کی ہے جو ماہرین کیلئے بھی حیران کن ہے۔ سمپسن نے کہاہے کہ رواں سال ورلڈ کپ کا فائنل میکسیکو اور پرتگال کے درمیان ہو گا۔ اس کارٹون کی 20 سے زائد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں اور ان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا بھی شامل ہے جو اس نے 2000 میں کی تھی اور 15 برس بعد درست ثابت ہوگئی۔دوسری جانب ان ٹیموں کا فائنل میں پہنچنا اس لئے ممکن نہیں کہ اگر دونوں ٹیمیں مضبوط حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو بھی جا ئیں تو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہی ان کا مقابلہ ہو جائے گا اور اس طرح ان میں سے صرف ایک ٹیم ہی فائنل کھیلنے کی حقدار ہو گی۔

شیئر: