Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ بیٹا اسپتال کی لفٹ میں ایک گھنٹے بند

طائف .... طائف کے معروف نجی اسپتال کی لفٹ خراب ہوگئی۔ 4افراد پھنس گئے ان میں ایک بیٹا اور اسکا بوڑھا باپ جو وہیل چیئر پر تھا ایک گھنٹے تک شدید مشکل سے دوچار رہے۔ سیکیورٹی گارڈز اور علاج کیلئے آنے والے نوجوانوں نے لفٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ لفٹ کی خرابی کی اصلاح پر مامور انجینیئر نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آکر لفٹ میں پھنسے لوگوں کو نجات دلائی۔
 

شیئر: