Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسری بیوی نے آشناسے ملکر داروغہ کو قتل کردیا

کانپور۔۔۔۔بیوی نے آشنا سے ملکرروشن تھانہ گراؤنڈ پر واقع رہائش پر داروغہ کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول داروغہ کی دوسری بیوی اور 3دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گنج ہردوئی کی رہنے والی کرن دیوی کا تعلق داروغہ بچہ لال سے 2003میں ہردوئی میں تعیناتی کے دوران ہوا تھاجس کے بعد ایک روڈ ویز ڈرائیور جتیندرسے داروغہ کی بیوی کی دوستی ہوگئی۔آشنا نے سازش رچی کہ 58سالہ داروغہ اب ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اگر ان کا قتل ڈیوٹی کے دوران ہوجاتا ہے تو ان کے بیٹے کو نوکری اور بیوی کو تاحیات پنشن ملتی رہے گی اور ان کے تعلقات کے بیچ سے رکاوٹ بھی صاف ہوجائیگی۔اسی سازش کے تحت  دوست جتیندر نے داروغہ بچہ لال پر دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ایس ایس پی اکھلیش کمار نے کارروائی کرتے ہوئے سازش طشت از بام کرنے پر انسپکٹر ریل بازار منوج کماررگھونشی و انسپکٹر گھاٹمپور دلیپ کمار کے ساتھ ان کی ٹیم کو 25ہزار روپے بطور انعام پیش کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوئیڈا: بوائے فرینڈ کے بات نہ کرنے پرمال سے کود کر خودکشی کرلی

شیئر: