Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کارکن 20سال سے ملک نہیں گیا

دمام....   43 سالہ ہندوستانی کارکن محمد شمس الدین 20 سال سے اپنے ملک نہیں گیا۔ وہ دمام کے ایک نجی اسپتال میں دماغ میں انجماد خون کے باعث ایک برس تک کومہ میں تھا، اس دوران اس کے اہل خانہ ملاقات سے محروم رہے۔ اس کا تعلق تلنگانہ سے ہے ، غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ اسپتال اور مکان وغیرہ کے اخراجات مکمل نہ ہونے کے باعث سفر نہیں کرسکتا۔ ہندوستانی سفارتخانے سے مدد طلب کی گئی ہے۔

شیئر: