Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ریزرویشن کے رواج نے ٹریولنگ ایجنسیاں بند کرا دیں

 جدہ.... سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی کثیر تعداد کی جانب سے آن لائن ریزرویشن کے رواج نے ٹریولنگ ایجنسیوں کو دفاتر بند کرنے پر مجبور کردیا۔ حالیہ برسوں کے دوران آن لائن ریزرویشن کے رواج میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔ دریں اثناء سیر و سیاحت کیلئے قائم آن لائن گیٹ کے سربراہ منصور ماضی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر آن لائن ریزرویشن کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو اضافی سہولتیں دیتے ہیں۔ 

شیئر: