Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا سیمی فائنل: فرانس کو بیلجیئم کے چیلنج کا سامنا

 
ماسکو: 21ویں فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ آن پہنچا۔ فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے اپنی جگہ پکی کی ہے۔ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل منگل کو فرانس اور بیلجیئم کے خلاف پہلے سیمی فائنل سے ہو گا۔ روس میں جاری میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوراگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست سے دوچار کیا۔ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ منگل سے شروع ہو گا۔ پہلے سیمی فائنل میں10جولائی فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 15 جولائی کو ہو گا۔ 

شیئر: