بریسٹل:ہندوستان نے روہت شرما کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت آخری T20 میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ روہت شرما کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہند نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ جیسن روئے 67 ، جوز بٹلر 34 ، ایلکس ہیلز 30 اور جونی بریسٹو نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہند کی جانب سے ہردک پانڈیا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 199 رنز کا ہدف ہند نے روہت شرما کی شاندار سنچری ، کپتان ویرات کوہلی اور ہردک پانڈیا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں صرف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 43 جبکہ پانڈیا نے 33 رنز کی اننگر کھیلی۔ واضح رہے کہ ہند نے پہلا میچ جیتا تھا جبکہ انگلینڈ نے دوسرا میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
-
23 دسمبر ، 2017
-
16 مارچ ، 2018
-
14 فروری ، 2018