Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف ہند کی1-4سے فیصلہ کن برتری

 پورٹ الزبیتھ: ہندنے جنوبی افریقہ کو 6ون ڈے کی سیریز کے پانچویں میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-4سے فیصلہ کن برتری حاصل کر کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔یہاں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کوکھلانے کا فیصلہ کیا تو ہندنے روہت شرما کی سنچری 115 رنز سمیت 7 وکٹوںپر 274 رنز بنائے۔ شیکھر دھون 34 ، ویرات کوہلی 36 اور شریاس ایئر 30 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی نے 4 وکٹیں حاصل کی۔ روہت شرما بہترین سنچری بنانے پر مین آف دی میچ رہے۔ 275 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43ویں اوور میں 201 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ اوپنر ہاشم آملہ اور کپتان مرکرام نے 50رنز کا آغاز فراہم کیا اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔ہند کی جانب سے کلدیپ یادو نے4، یزویندر چہل اور پانڈیا نے2،2 وکٹیں حاصل کی۔سیریز جیتنے کے ساتھ ہی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں ہندنے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنوبی افریقہ کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ون ڈے سیریز کا چھٹا اورآخری میچ 16فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: