Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن: شریف خاندان کی رہائش پر حملے کی وڈیو وائرل

لندن: لندن میں نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے فلیٹ کے دروازے پر لاتیں ماریں جبکہ ایک مقامی رہنما پر تشدد کی بھی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی رہائش کے باہر مشتعل افراد نے ہنگامہ کردیا جس کے بعد برطانوی پولیس نے مداخلت کرکے ہنگامے کو بڑھنے سے روکا۔ اس موقع پر بننے والی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش میں داخل ہو رہے تھے تو اسی وقت چند مشتعل نوجوانوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ جس پر مقامی رہنماﺅں نے مداخلت کرکے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حسین نواز بھی گھر سے باہر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے شریف خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔ مطاہرین نے تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ افراد نے لاتیں مار کر حسین نواز کے فلیٹ کا عقبی دروازہ بھی توڑنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد برطانوی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور قریب کھڑی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی۔
 

شیئر: