Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ،چوہدری نثار سے کیوں ناراض ہیں؟

اسلام آباد...مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ سیاسی ہے ۔ یہ اقامہ ٹو ہے۔نواز شریف ، چوہدری نثا رکی طرف سے جنرل ظہیر الاسلا م کو فیئر ویل شیلڈ دینے پر برہم ہوئے اور کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے کروانے والوں کو شیلڈ کیوں دی ۔ن لیگ یہ سمجھتی ہے کہ جنرل ظہیر الاسلام دھرنے کی پشت پناہی کرتے تھے۔ نواز شریف نے چوہدر ی نثار کو اس طرح کی باتوں سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ٹی وی انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فےصلہ عدالت کا نہیں، سیاست کا ہے۔ سیاست کے فیصلے چیلنج ہوتے ہیں۔ سیاست کے فیصلوں کو سیاسی کارکن رد کرتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیاکہ نواز شر یف کو کچھ باتیں نہ ماننے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم فوج سے لڑتے نہیں، کون اپنی فوج سے لڑتا ہے۔ مگر فوج کے کچھ حضرات سیاست میں حصہ لیں اور سیاسی مقاصد رکھتے ہوںتو انہیں روکنا لڑائی نہیں۔ انہوںنے کہا کہ لیگی امیدوار قمر ا لاسلام کی نیب سے لڑائی نہیں، چوہدری نثار سے مخالفت ہے۔ اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا ۔ اس کا فائدہ چوہدری نثار کو ہوا۔ اگر کسی مسلم لیگی کو ٹکٹ ملنا اور شیرکے نشان پر انتخاب لڑنا جرم بنا دیا جائے تو انصاف کہاں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ بچوں کے ساتھ سیاست  نہیں کرتے۔ اب وہ بچوں کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے۔ 
مزید پڑھیں:عمران خان کے سامنے نوا ز شریف زندہ باد کے نعرے

شیئر: