اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ کی بجائے مچھ جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ حکومت نے یہ اقدام اڈیالہ جیل میں مبینہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر بلوچستان حکومت نے جیل کی صفائی کے انتظامات کئے ہیں۔ جیل کے اندر سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کئے جارہے ہیں۔ ذ رائع نے بتایا کہ حکومت کے پاس ایک اور آپشن میانوالی جیل بھی ہے ۔واضح رہے کہ مچھ جیل انگریزوں نے تعمیر کی تھی جہاں خطرناک مجرموں کو رکھا جاتاتھا۔ اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ نواز شریف اور مریم کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ یاکوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا ۔دونوں جیلوں کی صفائی اور سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔