آصف زرداری، فریال تالپور سمیت 9 افراد پر پابندی
اسلام آباد: سابق صد رآصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 7 دیگر افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی داری، ان کی بہن اور 7 دیگر افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ہے۔اس سے پہلے عدالت عظمیٰ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگر افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عبوری طور پر ان افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے ہیں اور اس بات کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔جس کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ سمٹ بینک کے چیئرمین نصیر عبداللہ لوتھا، اے جی مجید، انور مجید، نازلی مجید، اقبال خان نوری مصطفی ذوالقرنین اور علی کمال مجید شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت اسٹاپ لسٹ میں شامل دیگر افراد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔