کراچی: مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں ایک گھر سے 8 روز پرانی لاش ملی ہے جو کہ ایک صندوق میں موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب بھینس کالونی کے علاقے میں گلی نمبر 20 نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیع اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔ اُدھر گلستان جوہر کے بلاک 20 میں لبنیٰ نامی خاتون نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گئی۔