بھاشا ا ور مہمند ڈیمز کیلئے مسلح افواج کا اقدام
راولپنڈی...پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے اپنی 2 دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران2 دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے ۔مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔ افواج پاکستان بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔