Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن : شریف خاندان کی رہائش گاہ کے باہر پھر ہنگامہ

لندن:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر ایک بار پھر ہنگامہ آرائی اور شدید نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی کارکنوں اور ان کے مخالفین کے درمیان شدید نعرے بازی ہوئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو عمارت پر تعینات کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گھر کے باہر پارٹی کارکنوں اور مخالفین دوبدو آ گئے۔ اس موقع پر مخالف افراد نے نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی جس کے جواب میں نواز شریف کے حامیوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے۔صورت حال کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر موجود کچھ افراد کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے جو ہنگامہ آرائی کی وڈیو ریکارڈ کررہے تھے۔ اس دوران ہنگامہ آرائی میں شامل افراد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات قابل مسمار ہیں‘ ہائی کورٹ

شیئر: