Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار قیمے کے کٹلس بنائیں ‎

اجزاء:
قیمہ( باریک)۔ ایک کل
انڈے۔ دو عدد
ہری مرچ(پسی ہوئی )۔ ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا۔ ایک پیکٹ
آلو( ابلے ہوئے) ۔ڈیڑھ کلو
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)۔ ایک گھٹی
پیاز(باریک کٹی ہوئی)۔ ایک بڑی
تیل(تلنے کے لئے )۔ حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے آلو ابال لیں ۔ جب آلو اچھی طر ح گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار کر کانٹے کے ساتھ بھرتا بنا لیں۔ ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں۔ ساتھ سارا مصالحہ بھی ڈال دیں۔ جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر تھوڑے سے آلوہاتھ میں لے کر اس کو پھیلا دیں ، اب اس میں تھوڑ ا تھوڑا قیمہ بھر کر کٹلٹس بنا لیں۔ انڈا لگا کر بریڈ کرمبز لگالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کر یں . 

شیئر: