Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی پالیسی میں کوئی نئی تبدیلی نہیں لائینگے، چیئرمین ایچ ای سی

  ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چئیرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سیکٹر میں درپیش مسائل پر نظر ثانی کر کے ان کا حل نکالا جائے گا ،تعلیمی پالیسی میں کوئی نئی تبدیلی نہیں لائیں گے۔معیاری تعلیم پر زور دیا جائے گا۔ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام کے خواہاں ہیں وفاق سمیت تمام صوبوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہونا چاہیے۔حکومت نے جو ذمہ داری سونپی ہے ا س میں ایمانداری اور پیشہ وارانہ طریقے سے کام کروں گا۔جامعات کو دی جانی والی فنڈنگ میں بھی ایک ایسا نظام بنایا جائے گاجس میں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی اور بہتری کےلئے مالی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،پروگرام آف ٹرانسلیشن اورسوشل لرننگ سوسائٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں کیونکہ کتابیں پڑھنے سے ہی ہمارا تعلیمی معیار بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔تمام جامعات میں وائس چانسلر ز اور فیکلٹی ممبران تربیت یافتہ ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بنیادی مقصد طلباءطالبات کو کامیاب بنا کر ان کا مستقبل بہتر بنا ناہے ۔ اسٹوڈنٹس کو اگرمسائل درپیش ہوں تووہ ای میل کے ذریعے مجھے مطلع کریں۔ طلباءطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بے روزگاری کا شکار رہتے ہیں ان کے لئے اس حوالہ سے بھی پالیسی بنائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
  

شیئر: