Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے ووٹ کو کب عزت دی؟چوہدری نثار

ٹیکسلا... سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جیپ کا نشان کسی گروپ کا نشان نہیں ۔نہ ہی کسی جیپ گروپ کاحصہ ہوں۔اگر آزادگروپ بنانا ہوتا توایک سال یا 6مہینے پہلے بنالیتا ۔بہت سے لوگ موجود تھے۔جنوبی پنجاب کے کچھ لوگوں نے شیرکا نشان واپس کرکے جیپ کا نشان لیا۔ معلوم نہیں جیپ کے نشان کوکیوں اچھالا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کوتوتنقید کرنے کیلئے بہانہ چاہیے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آزاد الیکشن لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ ن لیگ چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے بالکل نہیں جاوں گا۔اگر مسلم لیگ ن میں ہوتا تب بھی نوازشریف کے استقبال کیلئے نہیں جاتا۔چوہدری نثار نے ایک سوال پرکہا کہ الیکشن سے پہلے آصف زرداری کوگرفتار نہیں کیاجانا چاہیے۔ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے الیکشن متنازع ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد نئی اننگز کاآغاز کروں گا۔اقتدارکی مچھلی منڈی کاحصہ نہیں بنوں گا۔نوازشریف اور مریم نوازکی وجہ سے ن لیگ سے الگ ہوا ہوں۔ موروثی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔عجیب تماشا ہے نوازشریف آپ نے کب ووٹ کی عزت کاپاس رکھا؟ آپ نے کب ووٹ کوعزت دی؟نوازشریف نے قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔انہوں نے پرویز رشید کے بیان پرواضح کیا کہ عمرے سے واپسی پر جنرل ظہیرالسلام نے نوازشریف کوتحفے د ئیے اس وقت کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہو۔نوازشریف کی اجازت سے فیئرویل دیا تھا۔ڈی جی آئی ایس آئی کوحکومت نے عشائیہ دیا تھاتاہم جھوٹاثابت ہونے والے شخص کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔
مزید پڑھیں:مال ن لیگ کا کھاو،ووٹ بلے کو دو

شیئر: