Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کا جوونٹس سے 120 ملین ڈالر کا معاہدہ

 
میڈرڈ: رئیل میڈرڈ نے اعلان کیا ہے کہ کرسٹیانورونالڈو اٹلی کے کلب جوونٹس جوائن کررہے ہیں۔ اس کیلئے جوونٹس سے 105 ملین یورو (120 ملین ڈالر) کا معاہدہ ہوگیا جبکہ پرتگال کے سپر اسٹار کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی زندگی کا نیا مرحلہ شروع کروں۔ رونالڈو نے 30 ملین ڈالر فی سیزن کے حساب سے 4 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ خیال ہے کہ 33 سالہ فٹبالر کا میڈیکل اگلے ہفتے تورین میں ہوگا جس کے بعد وہ کلب جوائن کرلیں گے۔ رئیل میڈرڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس کھلاڑی کے شکر گزار ہیں جس نے دنیا کا بہترین کھیل پیش کیا اور جس نے ہمارے کلب اور عالمی فٹبال کے ساتھ شاندار وقت گزارا۔ رئیل میڈرڈ کی ویب سائٹ پر ایک بیان بھی شائع کیاگیا ہے جس میں رونالڈو کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ جوونٹس 25 جولائی کو بائرن میونخ کے ساتھ فلاڈلفیا میں دوستانہ میچ کھیل کر اپنے نئے سیزن کا آغاز کرے گا اور رونالڈو اس کے ایک ماہ بعد کلب میں ڈیبیو کریں گے۔ رئیل میڈرڈ کا شمار دنیا کے بڑے فٹبال کلبوں میں ہوتا ہے۔ رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسے 10 چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی دلوائی تاہم ان کے تعلقات کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے خوشگوار نہیں رہے۔ وہ جوونٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ا رجنٹائن کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کے لیے اطالوی کلب نے 75.3 ملین پاونڈ ادا کیے تھے۔ رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں رئیل میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451 گول کیے۔ اس دوران انھوں نے 5 مرتبہ دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ 'بیلن ڈور' بھی حاصل کیا۔ گزشتہ 5 میں سے 4 سیزن میں رونالڈو نے میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی ،فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔ 

شیئر: