Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معمولی طاقتوں سے مقابلہ ہے‘ دشمن کو بدترین شکست ہوگی‘ آرمی چیف

راول پنڈی:  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج غیر معمولی طاقتوں سے لڑ رہی ہے جو ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کو نہیں دیکھ سکتیں۔پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں ہارون بلور کی شہادت پر مرحوم کے اہل خانہ اور سیاسی جماعت سے تعزیت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، ان شاء اللہ ہم دشمنوں کو بدترین شکست دے کر رہیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیپٹن صفدر کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس تیار

شیئر: