حسن اور حسین نواز کے وارنٹ انٹر پول کو ارسال
اسلام آباد... ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو ارسال کر دیئے گئے۔ وارنٹ میں دونوں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد دونوں ملزمان باقاعدہ اشتہاری قرار د ئیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو بھی ارسال کر د ئیے ۔واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاجب کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے نیب ذرائع کہتے ہیں کہ انہیں بھی پاکستان واپسی پر گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔