Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مال ن لیگ کا کھاو، ووٹ بلے کو دو

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف بیکری چور اور زرداری پیسٹری چور ہے ۔ دونوںنے قوم کی دولت لوٹی۔ ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ۔ میرے پاس 10نمبر کا چھتر ہے جو ان سے لوٹی گئی دولت نکلوانے کیلئے استعمال کروں گا۔فوج پر الزامات لگا نا نوازشریف کا و تیرہ بن چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔ نوازشریف الیکشن ہارنے جارہے ہیں۔ (ن)لیگ کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں۔ نوازشریف کو جیل میں اے کلاس ملنی چاہئے ۔ مشقت کے طور پر موسیقی کی کلاس دیدی جائے۔ علیم خان نے لاہور اور ایم کیوایم نے کراچی سے الیکشن لڑانے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف خاندان نے لندن میں اپنی تمام جائدادیں بیچ دی ہیں۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کوبھی بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن ہارنے جارہی ہے ۔ الیکشن کے بعددھاندلی کا الزام ضرور لگائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست کو اس ملک سے ختم دیکھ رہا ہوں۔مسلم لیگ ن اقتدار پرست جماعت ہے۔ یہ اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی آمد پر کئی لاکھ لوگ آئے تھے۔ جمعہ تک کا انتظار کرلیں کہ کتنے بندے نواز شریف کا استقبال کر نے جاتے ہیں۔پنجاب میں آئندہ حکومت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ قوم بیدار ہوچکی ہے ، اگر عمران خان کی لہر چل گئی تو بہت چلے گی ۔ عوام سے کہتا ہوں کہ مال (ن) لیگ کا کھاو اور ووٹ بلے کو دو ۔ اگر ہنگ پارلیمنٹ بھی ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے ۔
مزید پڑھیں:باپ بیٹی ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں©؟،عمران خان

شیئر: