Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

پشاور: اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پشاور میں پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ نے بشیر بلور کے صاحبزادے اور انتخابی امیدوار ہارون بلور کی شہادت پر کہا کہ پہلے باپ گیا پھر بیٹا شہید ہوگیا، بلور فیملی کو اس لیے ہدف بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے ہوتے ہوئے پشاور پر کوئی دوسرا اپنا قبضہ نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پر امن طریقے سے 3 دن کا سوگ منائیں گے۔ اس دوران کوئی جلسہ جلوس نہیں ہوگا تاہم 3 روز بعد پارٹی انتخابی عمل معمول کے مطابق شروع کرے گی۔
 

شیئر: