Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق کی آمد سے قبل فائرنگ‘ بچہ ہلاک

لاہور: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ن لیگ کی ایک انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ سے 9 سالہ بچہ ہلاک اور دوسرا 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 168 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ میں ن لیگی رہنما کی آمد سے پہلے ہی ایک مقامی شخص کے گن مین نے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق گن مین کے ہاتھ سے بندوق پھسلی اور گولیاں سیدھی چلنے لگی‘ جس کی زد میں2 بچے آ گئے اور 9 سالہ مظہر جاں بحق جبکہ 12 سالہ فہد منظور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موقع پر بھگدڑ مچنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن مین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بعدازاں پولیس نے چھاپا مارکر مرکزی ملزم رمضان عرف بلا کو ساتھیوں شبیر اور بلال سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
 
 

شیئر: