ریاض..... سعودی عرب نے پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ اور مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں پٹرول اسٹیشن کے قریب خودکش حملوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے دونوں خودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، پاکستان و افغانستان کے عوام و حکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمیوں کیلئے فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی جبکہ پاکستان اور افغانستان کو انتہا پسندی و دہشت گردی کیخلاف بھرپور تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا۔