Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ اور ہلاکتوں پر پاکبانوں کی تعزیت

 ملک دشمن قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں، مذمتی بیانات
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) احباب مکہ پاکستانی گروپ نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے پر شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی اور سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں اس لیے انتخابات سے قبل ترقی و استحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ ان حالات میں پوری پاکستانی قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ واقعہ کی مذمت اور تعزیت کرنے والوں میں محمدسعید اعوان، حسین ارشاد ، انور عظیم ،ڈاکٹر اعجاز ندیم ، امجد خان جدون، ابو محمد عطرجی ، ظہیرالدین ہاشمی، راجہ مبشر محمود، عدیل پیرزادہ،سلیم اخترمحمد جمیل ، نواز فاروقی ، طیب بلال مکی، حافظ امجد محمود ، محمد احمدننھا،برہان الدین عثمانی،ثاقب قدیر ، ڈاکٹر انیس،ڈاکٹرعامرشہزاد اور امجد جدون شامل ہیں۔

شیئر: