Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا‘ ہلاکتیں 21 ہو گئیں

پشاور:  اے این پی کی انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق یکہ توت دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص محمد عادل دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ 7 زخمی تاحال زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -حسین لوائی تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل

شیئر: