Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیلوں کا خوف نہیں‘ نواز شریف کا شاندار استقبال ہوگا‘ شہباز شریف

لاہور:  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جیل کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کرنا قانونی اور آئینی حق ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکنوں کے ساتھ کل ائرپورٹ پہنچیں گے اور کارکن اس دوران سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرامن طریقے سے نواز شریف کا استقبال کیا جائے گا جبکہ کارکنوں کو حراست میں لینے کے لیے چھاپا مار کارروائیاں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں  پارٹی صدر کی حیثیت سے کارکنوں کی گرفتاریوں پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔
(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہیں اور تمام جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے کا موقع ملنا چاہیے ۔ الیکشن کمیشن لیگی کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کراچی کے 100 سے زائد ایس ایچ اوز تبدیل

شیئر: