ماسکو ۔۔۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو روسی صدر ولادی میر پوٹین سے ملاقات کرنے ماسکو پہنچ گئے ۔نیتن یاہو نے کہا کہ وہ پیوٹین کے ساتھ شامی تنازعے اور مشرق وسطیٰ امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوعات اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی شام میں صورتحال انتہائی خراب ہونے کے تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔